18 فروری 2014 - 20:30
ویانا مذاکرات، یورپی ممالک کے وزراء سے ایرانی نمائندوں کی ملاقاتیں

ویانا میں جہاں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات منگل سے شروع ہوئے ہے وہیں تین یورپی ممالک اور امریکہ کے ساتھ ایران کی مختلف ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں.

ابنا: تین یورپی ممالک برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات منگل کی شام ہوئی جس میں دونوں فریقوں نے اپنا اپنا نظریہ پیش کیا۔امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمن سے بھی ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچي کی ملاقات ہوئی . ایران اور امریکہ کے نائب وزراء خارجہ نے اپنی ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے  ایٹمی مذاکرات کے نئے دور کے ایجنڈے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اور ونڈی شرمن نے حتمی اور جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں اپنے نقطۂ نگاہ بیان کئے ۔اس سے قبل بھی عراقچی نے جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی اور روس اور چین کے نمائندوں نے بھی کل صبح ایٹمی مذاکرات کے آغاز سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی تھی ۔  پہلے دن کے مذاکرات کے بارے میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کار عباس عراقچي نے کہا کہ یہ مذاکرات مثبت رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، مذاکرات کے اس دور میں جامع معاہدے تک رسائی کے لئے مذاکرات کے دائرے اور ایجنڈے کے تعین کے سلسے میں  تبادلہ خیال کررہے ہيں۔

.......

/169